ٴْلاہور میں چوری ڈکیتی کی وارداتیں، شہری گاڑیوں، نقدی اور قیمتی سامان سے محروم کر دیئے گئے

ٌاقبال ٹاون میں10 لاکھ 40 ہزار کی نقدی طلائی زیورات، پرائز بانڈ اور الیکٹرونکس کا سامان چوری

پیر 29 مئی 2023 21:35

۳لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2023ء) صوبائی دارالحکومت میں چوری و ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں شہریوں کو کروڑوں روپے مالیت کی نقدی طلائی زیورات اور دیگر اشیا سے محروم کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شادباغ کے علاقے میں دو مسلح افراد نے خاتون کو جان سے مارنے کی دھمکی دے کر گن پوائنٹ پر 59 لاکھ 85 ہزار روپے مالیت کا 20 تولے سونا،12 لاکھ نقدی اور گاڑی کے کاغذات چھین کر فرار ہوگئے ، ستوکتلہ کے علاقے میں نامعلوم چور منتظر کے گھر میں گھس کر 20 لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات الیکٹرونکس کا سامان اور گھڑیاں، سمن آباد کے علاقے میں نامعلوم چور فیصل کے گھر سے 14 لاکھ 50 ہزار مالیت کی نقدی طلائی زیورات اور الیکٹرونکس کا سامان ، اقبال ٹائون کے علاقے میں ڈاکو احمد حسن کے گھر کے تالے توڑ کر10 لاکھ 40 ہزار مالیت کی نقدی طلائی زیورات، پرائز بانڈ اور الیکٹرونکس کا سامان چوری کر کے فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

شاہدرہ کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو محمد حارث کی دکان سے گن پوائنٹ پر ایک لاکھ 75 ہزار روپے، غازی آباد کے علاقے میں ڈاکو دانیال کے ہیئر سلون میں گھس کر گن پوائنٹ پر ایک لاکھ 15 ہزار روپے، ستوکتلہ کے علاقے میں ڈاکو محسن کی دکان سے گن پوائنٹ پر 1 لاکھ روپے، گجر پورہ کے علاقے میں ڈاکو رضا اللہ کی لیب میں گھس کر 2 لاکھ 50 ہزار روپے، نشتر کالونی کے علاقے میں ڈاکو عمر عادل کے الیکٹرونکس شوروم میں گھس کر گن پوائنٹ پر 97 ہزار 3 سو 80 روپے، سبزہ زار کے علاقے میں ڈاکو شاپنگ کے لیے بوتیک میں موجود عرفان کی بیوی اور بہن سے گن پوائنٹ پر 14 لاکھ 72 ہزار روپے مالیت کا 5 تولے سونا اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ نامعلوم چور اقبال ٹائون،چوہنگ، ڈیفنس، لاری اڈا، شادمان، نشتر کالونی، ہئیر، گلشن اقبال، مصری شاہ سے کاریں اور نصیر آباد، غالب مارکیٹ، فیکٹری ایریا، پرانی انارکلی، سمن اباد، لاری اڈا، مصطفی آباد، راوی روڈ، ساندہ، ہنجروال، جوہر ٹائون، مزنگ، لوئر مال سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں