شیریں مزاری کی گرفتاری پرتوہین عدالت کیس : آئی جی اسلام آباد پولیس نے تحریری جواب اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادیا،

بدھ 31 مئی 2023 21:44

شیریں مزاری کی گرفتاری پرتوہین عدالت کیس : آئی جی اسلام آباد پولیس ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2023ء) شیریں مزاری کی گرفتاری پر توہین عدالت کیس میں آئی جی اسلام آباد پولیس نے تحریری جواب اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادیا، عدالت نے درخواست گزار ایمان مزاری سے آئندہ سماعت پر دلائل طلب کرلیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے عدالتی حکم کے باوجود شیریں مزاری گرفتاری سے متعلق آئی جی اسلام آباد کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔

آئی جی پولیس اسلام آباد اکبر ناصر اور درخواست گزار ایمان مزاری عدالت میں پیش ہوئے۔آئی جی اسلام آباد کی جانب سے تحریری جواب عدالت میں جمع کرایا گیا۔ عدالت نے جواب کی نقل درخواست گزار کو دینے کی ہدایت کردی۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ آئندہ سماعت پر جواب پڑھ کر دلائل دیں۔ بعدازاں کیس کی سماعت 15 جون تک ملتوی کردی۔۔۔۔۔۔۔