سرگودھا ،آتشیں اسلحہ سے مسلح افراد نے پولیس ملازم کی17 سالہ بیٹے کو بے دردی سے قتل کر دیا

جمعہ 2 جون 2023 16:20

سرگودھا ،آتشیں اسلحہ سے مسلح افراد نے پولیس ملازم کی17 سالہ بیٹے کو ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2023ء) آتشیں اسلحہ سے مسلح افراد نے پولیس ملازم کی17 سالہ بیٹے کو بے دردی سے قتل کر دیااور اسلحہ لہراتے ہو ئے فرار ہو گے پولیس نے مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ موچھ کے گاؤں روکھڑی میں پنجاب پولیس ایلیٹ فورس ملازم میانوالی محمداصغر خان ملوک خیل کے 17 سالہ بیٹے محمد عدیل خان آتشیں اسلحہ سے مسلح افراد نے بے دردی سے قتل کردیا اور اسحلہ لہراتے ہوئے فرار ہو گے۔

پولیس نے مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی اور جائے واردات سے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے مصروف تفتیش ہے۔ اہل علاقہ نے قتل کے اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری اور قرار واقعی سزا کا مطالبہ کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :