باغبان دیکھ کر والد نے کہا فلم میں آپ اندھے کیوں لگ رہے ہیں، سلمان خان

باغبان میںپرفارمنس پر اچھے کمنٹس ملے مگر میں کردار کے ساتھ انصاف نہیں کرپایا، انٹرویو

جمعہ 2 جون 2023 22:40

باغبان دیکھ کر والد نے کہا فلم میں آپ اندھے کیوں لگ رہے ہیں، سلمان ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2023ء) بالی ووڈ سٹار سلمان خان نے کہا ہے کہ فلم باغبان میں کردار کے ساتھ انصاف نہیں کرپایا، والد نے کہا تھا الوک کے کردار میں خوبصورت نہیں مصنوعی لگ رہا ہوں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں اداکار سلمان خان نے کہا کہ فلم باغبان میں دی گئی پرفارمنس پر کئی اچھے کمنٹس ملے تھے مگر مجھے معلوم تھا میں نے کردار کے ساتھ انصاف نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ فلم میں میری کمزوری کو کے والد نے پکڑ لیا تھا۔انہوں نے فلم دیکھ کر کہا تھا میں اس کردار میں خوفناک اور اندھا نظر آرہا ہوں، والد نے کہا میں اس میں خوبصورت نہیں مصنوعی لگ رہا ہوں۔

متعلقہ عنوان :