نوجوان اداکاروں کو فلم انڈسٹری میں جگہ برقرار رکھنے کیلئے حقیقی زندگی سے رابطہ نہیں کھونا چاہئے، نصیر الدین شاہ

بڑے فلمی ستارے سکرین پر جوان نظر آنے کیلئے بال ڈائی کرواتے ،پھر بوڑھا نظر آنے کیلئے ان پر وائٹنر لگاتے ہیں، انٹرویو

جمعہ 2 جون 2023 22:40

نوجوان اداکاروں کو فلم انڈسٹری میں جگہ برقرار رکھنے کیلئے حقیقی زندگی ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2023ء) سینئر بالی ووڈ اداکار نصیرالدین شاہ نے کہا ہے کہ بڑے فلمی ستارے پہلے سکرین پر جوان نظر آنے کیلئے اپنے بال ڈائی کرواتے ،پھر بوڑھے نظر آنے کیلئے ان پر وائٹنر لگاتے ہیں۔ایک انٹرویو میں سینئر اداکار نصیر الدین شاہ نے کہا کہ نوجوان بالی ووڈ اداکاروں کو فلم انڈسٹری میں جگہ برقرار رکھنے کیلئے اپنی حقیقی زندگی سے رابطہ نہیں کھونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ بڑے فلمی ستارے جب حقیقت سے رابطہ کھودیتے ہیں تو ان سے سکرین پر حقیقت کی تصویر کشی کی توقع نہیں کی جاتی ۔انہوں نے منوج باجپائی، پنکج ترپاٹھی، نوازالدین صدیقی، عرفان خان، گجراج را، گلشن دیویا اور کے کے مینن کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ان سب میں مشترکہ عنصر یہ ہے کہ یہ سب متوسط طبقے کے گھروں سے آئے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ اداکار اتنے اچھے اس لیے ہیں کیونکہ ان کے پاس حقیقی زندگی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جتنے زیادہ آپ مشہور ہوتے جائیں گے، اتنے ہی امیر ہوتے جائیں گے، آپ اتنے ہی الگ تھلگ ہوتے جائیں گے اور اس طرح آپ زندگی سے رابطہ کھو دیتے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ بھارت میں سٹار بننے کے لیے یہ سب کچھ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں بہت سے سرمئی بالوں والے لڑکے ہیں جو نوجوان نظر آنے کے لیے پہلے بالوں کو ڈائی کرتے پھر سکرین پر بوڑھے نظر آنے کیلئے وائٹنر لگاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :