Live Updates

ش* سابق ایم این اے رضانصراللہ گھمن نے بھی سیاست سے کنار ہ کشی اختیا ر کر لی

- فیصل آباد سے پی ٹی آئی کا صفایا،پولیس کے فرخ حبیب اوردیگر کی گرفتاری کیلئے چھا پے

اتوار 4 جون 2023 18:05

فیصل آباد /لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2023ء) تحریک انصاف کے ایک اور سابق ایم این اے رضانصراللہ گھمن نے بھی پارٹی چھوڑنے کے ساتھ ساتھ سیاست سے بھی کنار ہ کشی اختیا ر کر لی ، فیصل آباد سے پی ٹی آئی کا صفایا،پولیس کے فرخ حبیب اوردیگر کی گرفتاری کیلئے چھا پے ،آن لا ئن کے مطا بق فیصل آبا د کے این اے 105 سے 2018 ء میں تحریک انصاف کے ٹکت پر رضا نصراللہ گھمن ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور 21سال سے سیاست کررہے تھے اور تین مرتبہ ممبر اسمبلی منتخب ہوئے اور وہ مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر مسلم لیگ ق میں شامل ہوئے تھے جبکہ 2018 ء میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی 9مئی کے واقعہ کے بعد تحریک انصاف کے ایک اور سابق ایم این اے رضانصراللہ گھمن نے گذشتہ روز پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں تحریک انصا ف اور سیا ست چھوڑنے کا اعلا ن کر تا ہو ں ،سیا ست کو عبا دت سمجھتا ہو ں کچھ عرصے کیلئے سیا ست سے کنا رہ کشی اختیا ر کر رہا ہو ں ،پا ک فو ج پا کستا ن کا فخر ہے 9مئی کے واقعا ت پر انتہا ئی افسردہ ہے ،سیا ست کے بغیر بھی لو گو ں کی مدد کر سکتا ہوں میں نے فیصل آبا د میں کالجز اور سکولز بنوائیں ، میں اپنی عوام کیلئے آگے بھی کا م کرتا رہا ہو ں اور اب بھی لوگو ں کی مدد کرتا رہو ں گا ، میں نے آج سے سیاست چھو ڑ دی ہے ،میں نے 21سال سیا ست کی اب میں با قی کی زندگی اپنی فیملی کو ٹا ئم دو گا ،سیا سی پا رٹیاں جس طرح آتی ہے اور جس طرح جا تی ہے ان کا کو ئی اصو ل ہو نا چا ہیے ،اگر ساری سیا سی پا رٹیا ں مل کر با ت کر ے اس کا حل ایک بہتر طریقے سے نکل سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

علا وہ ازیں فیصل آبا د سے تحریک انصا ف کے ایم این اے خرم شہزا د ،فیضاللہ کموکا ،نواب شیر وسیر ،را جہ ریا ض سمیت متعد د ایم پی اے تحر یک انصاف کو چھو ڑنے کا اعلا ن کر چکے ہیں فیصل آبا د میں صرف میا ں فرخ حبیب ،سا بق ٹکٹ ہو لڈر نصار جٹ عمرا ن خان کے ساتھ کھڑے ہیں ،اس طرح فیصل آباد سے تحر یک انصا ف کا صفایا ہو چکا ہے اور پو لیس کا فرخ حبیب ،خیال احمد کاسترواور دیگر کے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے ،تا حال پولیس گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات