‘ پاکستان فٹ بال ٹیم کی چار ملکی فٹ بال ٹورنامنٹ اور چیمپئن ٹرافی کیلئے پاکستان سپورٹس بورڈ سے این او سی جاری کرنے کی اپیل

اتوار 4 جون 2023 20:15

ھ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2023ء) پاکستان فٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں نے چار ملکی فٹ بال ٹورنامنٹ اور چیمپئن ٹرافی میں شرکت کیلئے پاکستان سپورٹس بورڈ سے این او سی جاری کرنے کی اپیل کی ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے بیان میں پاکستان فٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں نے اپیل کی ہے کہ انہیں چار ملکی فٹ بال ٹورنامنٹ اور چیمپئن ٹرافی کیلئے پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے این او سی جاری کیا جائے کھلاڑیوں نے کہا ہے کہ چار ملکی فٹ بال ٹورنامنٹ اور چیمپئن ٹرافی میں شرکت کیلئے پاکستان فٹ بال ٹیم کا ٹریننگ کیمپ شروع ہوچکا ہے اور ٹیم میں نئے اور پرانے کھلاڑی موجود ہیں جو سخت ٹریننگ کر رہے ہیں انہوںنے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان فٹ بال ٹیم ان ٹورنامنٹس میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی کھلاڑیوں نے پاکستان سپورٹس بورڈ حکام سے بیرون ممالک ٹورنامنٹس میں شرکت کیلئے این او سی دینے کی التجا کی ہے واضح ہے کہ پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے گذشتہ دو سالوں کے دوران پاکستان فٹ بال ٹیم کی بیرون ممالک بغیر این او سی مختلف ٹورنامنٹس میں شرکت پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ میں معاملہ اٹھایا اور پاکستان فٹ بال ٹیم کو بیرون ممالک جانے سے روکنے کی سفارش کی تھی جس پر قائمہ کمیٹی نے وزارت خارجہ اور ایف آئی اے حکام کو کھلاڑیوں کو بغیر این اوسی بیرون ممالک جانے سے روکنے کی ہدایات جاری کی تھی۔

۔۔۔۔۔۔اعجاز خان