سابق وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کے خلاف تحقیقات کا ایک اور محاذ کھل گیا

نیب نے گندم بیرون ملک بھجوانے کے حوالہ سے کابینہ اجلاس کی تفصیلات طلب کرلیں

منگل 6 جون 2023 22:23

سابق وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کے خلاف تحقیقات کا ایک اور محاذ کھل ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2023ء) نیب لاہور نے سابق وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کے خلاف تحقیقات کا ایک اور محاذ کھول دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ نیب نے گندم بیرون ملک بھجوانے کے حوالہ سے کابینہ اجلاس کی تفصیلات طلب کرلیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گندم بیرون ملک بھجوانے سے صوبے میں آٹے کا بحران پیدا ہوا تھا،سابق وزیراعلیٰ نے کابینہ کے اجلاس میں گندم بیرون ملک بھجوانے کے معاملہ میں اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔بیرون ملک گندم بھجوانے کا ایجنڈا مسترد ہونے کے باوجود اجلاس دوبارہ طلب کیا گیا۔