پشاور میں بی آر ٹی کی بندش کا خطرہ ٹل گیا

محکمہ ٹرانسپورٹ نے بس چلانے والی کمپنی کو فنڈز جاری کر دیئے

منگل 6 جون 2023 23:27

پشاور میں بی آر ٹی کی بندش کا خطرہ ٹل گیا
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2023ء) پشاور میں بی آر ٹی کی بندش کا خطرہ ٹل گیا ۔ محکمہ ٹرانسپورٹ نے بس چلانے والی کمپنی کو فنڈز جار ی کر دیئے ۔ نگران صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شاہد خٹک کے مطابق نجی کمپنی کو 250 ملین روپے ادا کر دیئے گئے ہیں۔ پشاور میں بی آر ٹی سروس بند نہیں ہو گی ۔ محکمہ ٹرانسپورٹ نے بی آر ٹی چلانے والی نجی کمپنی کو فنڈز جاری کردیئے ۔

(جاری ہے)

نگران صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شاہد خٹک کے مطابق نجی کمپنی کو 250 ملین روپے ادا کر دیئے گئے ہیں ۔ بی آر ٹی سروس کسی صورت بند نہیں کی جائے گی ۔ نجی کمپنی پر ہمارے اربوں روپے ہیں ۔ نجی کمپنی کے جی ایم آپریشن محمد زاہد کے مطابق کمپنی کو 50فیصد ادائیگی کردی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ نجی کمپنی نے پیسے نہ ملے کی صورت میں بدھ سے بی آر ٹی سروس بند کرنے کی دھمکی دی تھی۔

متعلقہ عنوان :