تین روزہ پی ایس بی ریفریشر کوچنگ کورس جمعہ کو شروع ہوگا

بدھ 7 جون 2023 11:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2023ء) پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام تین روزہ پی ایس بی ریفریشر کوچنگ کورس 9 جون جمعہ سے پی اس بی کوچنگ سنٹر، کراچی میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

کورس کے شرکا کو پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل شاہد اسلام اور ورلڈ اتھلیٹکس لیول ٹو لیکچرار و پاکستان سپورٹس بورڈ کے انسٹرکٹر نصراللہ رانا کے علاوہ دیگر مقررین کھیلوں کے حوالے سے مختلف امور پر لیکچرز دیں گے جن میں کوچنگ اور ٹریننگ کے نظریات،غذائیت، ڈوپنگ، کھیلوں کی نفسیات، کھیلوں کے دوران زخم، چوٹیں اور ابتدائی طبی امداد اور ہنر کی تعلیم پر لیکچرز شامل ہیں۔

یہ کورس تین روز تک جاری رہے گا۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل شاہد اسلام نے بتایا کہ اس سے قبل اسلام آباد، لاہور اور فیصل آباد میں بھی کورسز منعقد ہو چکے ہیں جبکہ پشاور میں کورس جاری ہے اور اس کے علاوہ راولکوٹ (آزاد جموں وکشمیر) آور کوئٹہ میں بھی ہوں گے۔ جن کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔