گوجرخان،25سالہ نوجوان کی لاش بند کمرے سے برآمد

پیر 26 جون 2023 19:51

گوجرخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2023ء) سرکاری ملازم پچیس سالہ نوجوان محمد نعیم الحق کی لاش بند کمرے سے برآمد کرلی گئی۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع سے معلوم ہوا ہے انہیں کال موصول ہوئی نزد تاج محل ہوٹل چوہدری پلازہ کے ایک رہائشی کمرے سے سخت بدبو آرہی ہے جس پر قریبی ایمبولینس سروس کو موقع پر روانہ کیا موقع پر پہنچنے پتہ چلا کہ ایک کمرے میں واپڈا کا ملازم رہتا تھا اور کمرے لاک ہے روشن دان سے دیکھنے پر پتہ چلا کہ تو ایک شخص زمینی بستر پر پڑا ہوا ہے پولیس تھانہ گوجر خان کو مطلع کیا گیا اور پولیس کی موجودگی میں دروزاہ کھول کر دیکھا تو اندر ایک نوجوان مردہ حالت میں پایا گیا نوجوان کی شناخت محمد نعیم الحق ولد مشتاق احمد عمر 25سال ہوئی ہے اور محکمہ واپڈا میں ملازم تھا لاش کو پولیس کی موجودگی میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔