ایمریٹس نے عازمین حج کی رہنمائی اور معاونت کے لئے ایک خصوصی ٹیم قائم کردی

پیر 26 جون 2023 21:42

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2023ء) ایمریٹس نے عازمین حج کی رہنمائی اور معاونت کے لئے ایک خصوصی ٹیم قائم کردی ہے۔ دبئی میں ہوائی اڈے کی ایک ٹیم چیک ان کا انتظام کرے گی اور دبئی کے ذریعے حج کیلئے جانے مسافروں کی آمد پر انہیں روانگی کے گیٹ لے جائے گی۔

(جاری ہے)

عازمین حج کی آمد و رفت میں معاونت سے متعلق کی تمام ?مور ایک خصوصی حج ٹیم سرانجام دے گی۔ مسافر 5 لیٹر تک زمزم بھی چیک ان کرسکتے ہیں، جو کارگو کے خصوصی حصوں میں رکھا جائے گا۔مسافروں کو دوران سفر مزے مزے کے کھانوں سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا