اعظم خان کی درخواست پر ان کی گمشدگی سے متعلق ایف آئی آر منسوخ

بدھ 19 جولائی 2023 21:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2023ء) سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان 9 جون سے لا پتا تھے، ان کی گمشدگی سے متعلق فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر بھی درج کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تھانہ کوہسار میں 16 جون کو اعظم خان کی گمشدگی سے متعلق ایف آئی آر درج کی گئی تھی، اعظم خان کی درخواست پر تھانہ کوہسار میں درج ایف آئی آر منسوخ کر دی گئی۔اعظم خان نے تھانہ کوہسار پولیس کو بتایا وہ اپنی مرضی سے ایک دوست کے گھر میں موجود تھے، اعظم خان نے رضا کارانہ طور پر مجسٹریٹ کے سامنے 164 کا بیان ریکارڈ کروایا۔ذرائع کے مطابق اعظم خان نے 164 کا بیان مجسٹریٹ درجہ اول انڈسٹریل ایریا اویس ارشاد بھٹی کو ریکارڈ کروایا۔