شادی کو کامیاب بنانا اور برقرار رکھنا فن، جسے سیکھنے کی ضرورت ہے،طوبیٰ انور

صرف لڑکیوں کو ہی سمجھوتے کا کیوں کہا جاتا ہے، رشتے کو قائم رکھنا سب کی ذمہ داری ہونی چاہیے

بدھ 26 جولائی 2023 11:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2023ء) اداکارہ اور ماڈل طوبیٰ انور نے کہا ہے کہ شادی کو کامیاب بنانا اور برقرار رکھنا فن ہے جسے سیکھنے کی ضرورت ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں طوبیٰ انور کا کہنا تھا کہ جب لڑکی کی شادی ہوتی ہے تو اسے کہا جاتا ہے کہ گھر چلانا، بچانا اور سمجھوتہ کرنا اس کی ذمہ داری ہے، صرف لڑکیوں کو ہی سمجھوتے کا کیوں کہا جاتا ہے، رشتے کو قائم رکھنا سب کی ذمہ داری ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شادی کو کامیاب بنانا اور برقرار رکھنا فن ہے جسے سیکھنے کی ضرورت ہے، شادی شدہ جوڑوں کو ابتدائی 2 سال تک سمجھانا چاہیے کہ جب ان کے ساتھ کوئی مسئلہ پیش آئے تو اسے کس طرح حل کرنا ہے۔طوبیٰ انور کا کہنا تھا کہ مسائل کا سامنا کرنے والے جوڑوں اور خصوصی طور پر نوجوان جوڑوں کو تھراپی لینی چاہیے، شادی شدہ زندگی کو چلانا نہ صرف بیوی بلکہ شوہر سمیت ساس اور دیگر اہل خانہ کی بھی ذمہ داری ہوتی ہے لیکن یہاں سب لوگ صرف بیاہی جانے والی لڑکی کو درس دیتے ہیں۔یاد رہے کہ اداکارہ نے 2018 میں مرحوم عامر لیاقت سے شادی کی تھی اور شادی کے بعد اداکاری کے میدان میں قدم رکھا تھا تاہم 2022 میں انہوں نے خلع لے لی تھی۔