باجوڑ میں جے یو آئی کے ورکرز کنونشن میں دھماکا، مقامی امیر سمیت 40 سے زائد افراد جاں بحق
جاں بحق ہونے والوں میں جے یو آئی تحصیل خار کے امیر مولانا ضیاء اللہ جان اور تحصیل ناواگئی کے جنرل سیکرٹری حمیداللہ حقانی بھی شامل ہیں۔
اتوار 30 جولائی 2023 18:20
(جاری ہے)
رسکیو 1122 باجوڑ کے مطابق اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی 5 ایمبولینسز موقع پر پہنچ گئیں اور تمام زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔
حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ انتظامیہ نے باجوڑ کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس خیبرپختونخوا کا کہنا تھاکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا خودکش تھا، جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹےکیےجارہےہیں۔ ریجنل پولیس آفیسر مالاکنڈ ناصر ستی نے بھی بتایاکہ باجوڑ دھماکہ خودکش لگتا ہے، تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ جمعیت علمائے اسلام خیبرپختونخوا کے ترجمان عبدالجلیل جان نے بتایاکہ ورکرز کنونشن میں 4 بجے کے قریب مولانا لائق کی تقریرکے دوران دھماکا ہوا۔ انہوں نے بتایاکہ ایم این اے مولانا جمال الدین اورسینیٹر عبدالرشید بھی کنونشن میں موجود تھے جبکہ تحصیل خار کے امیرمولانا ضیاء اللہ دھماکے میں جاں بحق ہوئے۔مزید قومی خبریں
-
کراچی ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا افتتاح،پہلی پرواز عازمین حج کو لیکر روانہ
-
قربانی کے جانوروں سے متعلق دھوکہ دہی پر مبنی جعلی اشتہارات سے خبردار رہیں، سعودی عرب کی عازمین حج سے اپیل
-
بات چیت ہی ملکی مسائل کا حل ہے، میں پل کا کردار ادا کرتا رہا ہوں ،میں بات چیت کیلئے کوشش کرتا رہوں گا‘ عارف علوی
-
خیبرپختونخوا میں ناجائز لوڈشیڈنگ ختم نہ ہوئی تو لوگوں کو سڑکوں پر نکالوں گا، اسد قیصر
-
ساڑھے تین ہزار نان فائلرز کی سمز بلاک، 5 ہزار کو انتباہ جاری
-
موبائل فونز کی قیمتوں میں 30 فیصد تک کمی کردی گئی
-
نو مئی کا رونا رونے والے 12 مئی کا سانحہ بھول گئے ہیں، حلیم عادل شیخ
-
عوام کو بجلی مفت دینے سے متعلق بڑا اعلان جلد ہوگا، مراد علی شاہ
-
اگلے ماہ پیرس کیلیے پروازیں چلانے کیلیے تیار، ترجمان پی آئی اے
-
کراچی اسٹریٹ کرائم ہمارے لیے بڑا چیلنج ہے، یومیہ 400وارداتیں ہوتی ہیں، آئی جی سندھ
-
پاکستانی ائیرلائن پر یورپی ملکوں میں عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ
-
آئندہ بجٹ میں سیلز و انکم ٹیکس کی رعایتیں اور چھوٹ ختم کرنے کی تجویز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.