پیپلزپارٹی نے نگران وزیراعظم کیلئے جلیل عباس جیلانی اور تصدق حسین جیلانی کا نام دیدیا

بدھ 9 اگست 2023 19:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2023ء) پاکستان پیپلزپارٹی نے نگران وزیراعظم کے لیے سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی اور سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کا نام دیدیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کا بتایاکہ پی پی نے سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کا نام بھی دیا۔وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نگران وزیراعظم کے نام پر مشاورت کیلئے (آج) جمعرات کو ملاقات کریں گے جس میں فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔