نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد کلیم خاں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

پیر 4 ستمبر 2023 17:30

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2023ء) ضلع شیخوپورہ میں نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد کلیم خاں نےعہدے کا چارج سنبھال لیا ۔

(جاری ہے)

وہ ضلع شیخوپورہ میں 47 ویں سیشن جج ہیں،ان کی آمد پر ایڈیشنل سیشن جج فسٹ محترمہ مسز فرزانہ شہزاد خان،سینئر سول جج(سول ڈویژن)محمد علی قذافی باجوہ،سینئر سول جج(کریمنل ڈویژن)عماالدین فاضل،سینئر سول جج(فیملی ڈویژن)محمد عمران فاروق اور سٹاف آفیسر سیشن جج ظفر اقبال نے استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کیئے۔

سیشن جج کا کہنا تھا کہ سب کو ساتھ لے کر تمام مسائل کا حل نکالے جائیں گئے اور کوشش ہوگئی کہ کوئی بھی سائل پریشانی نہ ہو اور جلد سے جلد انصاف فراہم کیا جائے،سیشن جج نے چارج سنبھانے کے بعد تمام جوڈیشل آفسران اور عملہ سے ملاقات کی۔\378

متعلقہ عنوان :