استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان کی خوش دامن انتقال کر گئیں

منگل 5 ستمبر 2023 01:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2023ء) صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کی خوش دامن انتقال کر گئیں، مرحومہ کی نماز جنازہ رات گئے لاہور کینٹ میں ادا کر دی گئی، جس میں اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی، مرحومہ لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس ریٹائرڈ غلام صابر کی اہلیہ تھیں، عبدالعلیم خان سے مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے اظہار افسوس کیا اور مرحومہ کے لئے مغفرت کی دعا کی، مرحومہ کی نماز جنازہ میں جہانگیر خان ترین، جسٹس (ر )میاں نذیر اختر، جنرل (ر )محمد افضل جنجوعہ, فواد حسن فواد، میاں خالد محمود، چوہدری ظہیر الدین، خواجہ عمران نذیر، سہیل ظفر، سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی، چوہدری سالک حسین، ڈاکٹر مراد راس، منیر بھٹی ایڈووکیٹ، ملک مقصود کھوکھر، شعیب صدیقی، عون چوہدری، آجاسم شریف، رائے اسلم کھرل،شیخ یعقوب،عرفان سعید، عارف اسلم اور دیگر ے نے شرکت کی، مرحومہ کی رسم قل خوانی چھ ستمبر بروز بدھ سہ پہر پانچ بجے عبدالعلیم خان کی رہائش گاہ ڈیفنس فیز 8پر ہو گی۔