عامر لیاقت نے پوسٹمارٹم نہ کروانے کی وصیت کی تھی، بشریٰ اقبال

منگل 5 ستمبر 2023 19:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2023ء) ڈاکٹر عامر لیاقت کی سابقہ پہلی بیوی بشریٰ اقبال نے انکشاف کیا ہے کہ عامر لیاقت نے پوسٹمارٹم نہ کروانے کی وصیت کی تھی۔ایک انٹرویو میں بشریٰ اقبال نے کہا کہ عامر لیاقت نے اپنی زندگی میں متعدد بار یہ کہا کہ اگر انہیں کچھ ہوجائے تو پوسٹ مارٹم نہ کروایا جائے۔

(جاری ہے)

عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم نہ کروانے کی وجہ سے مجھے اور بچوں کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا تاہم جو کچھ کیا مرحوم کی وصیت کے مطابق کیا۔بشریٰ اقبال کے مطابق ان کے اور عامر لیاقت کے درمیان کوئی ایسا مسئلہ نہیں تھا جو طلاق کا سبب بنتا،میں اور عامر لیاقت دونوں طلاق نہیں چاہتے تھے لیکن ان کی سابق دوسری بیوی طوبیٰ انور نے طلاق دینے کیلئے عامر لیاقت کو مجبور کیا۔