سعودی افواج کی مصر میں مشترکہ مشقوں میں شرکت

جمعہ 8 ستمبر 2023 10:00

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2023ء) سعودی عرب کی مسلح افواج مصر میں 34 ممالک کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں میں مصروف ہیں ، جو 14 ستمبر تک جاری رہیں گی۔سعودی اخبار کے مطابق مصر کی محمد نجیب آرمی بیس میں ’چمکدار ستارہ 2023‘ کے عنوان سے مشترکہ فوجی مشقیں شروع کی گئیں۔

(جاری ہے)

وزارت دفاع نے مشقوں کے حوالے سے ایک وڈیو کلپ بھی جاری کیا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سعودی مسلح افواج کے بری، بحری اور فضائی مشقیں کررہے ہیں۔

مسلح افواج کے ماتحت ٹریننگ ادارے کے سربراہ میجر جنرل عادل البلوی نے بتایا کہ سعودی افواج اندرون و بیرون ملک فوجی ٹریننگ کے حوالے سے 2023-2024 کے لیے مکمل ٹریننگ پلان تیار کیے ہوئے ہیں۔ البلوی نے توجہ دلائی کہ مشترکہ فوجی مشقوں کا مقصد تجربات کا تبادلہ اور دیگر ممالک کی افواج کے درمیان مشترکہ آپریشن میں یکجہتی پیدا کرنا ہے۔