ٹ*GETS امیگریشن کنیڈا کے سی ای او طاہر سعیدکا لاہور پریس کلب کا دورہ
ہفتہ 9 ستمبر 2023 22:55
(جاری ہے)
انھوںنے کہاکہ آپ کینڈاویزہ کے لئے کسی بھی عمر میں اپلائی کرسکتے ہیں لیکن جب تک آپ کو درست سمت میں گائیڈلائن نہیں ہوگی آپ ویزہ کے حصول سے محروم رہیں گے۔ انھوں نے کہاکہ خبردار پاکستانی کنیڈین ویزہ کے حصول کے لئے کسی فراڈ کا شکار ہونے سے بچیں،بیشتر ویزہ کنسلٹنٹ لوگوں کو مختلف جھانسے دیکر فراڈ کر رہے ہیں ،کنیڈ ا نے ہر گز ویزہ کی نہ کوئی لاٹری جاری کی ہے اور نہ ہی کوئی آن لائن ویزہ اور واٹس آپ پر ویزہ لگتا ہے ،ویزہ کا حصول آسان ہوگیا ،ویزہ کی لوٹ سیل لگ گئی ایسے دعوی کرنے والے سب فراڈ کر رہے ہیں اور یہ سادہ لوح لوگوں کو لوٹ رہے ہیں البتہ یہ ہے کہ اب کنیڈین ویزہ کا حصول پہلے کے مقابلے میں نسبتا کم مدت میں ممکن ہوا ہے،پہلے پاکستانیوں کے لئے ویزہ کا حصول درخواست کے بعد تقریبا 26 ماہ میں ہوتا تھااب یہ مدت کم ہو کر 16 ماہ تک آ چکی ہے،پاکستان کے مقابلے میں بھارت کے لوگوں کا پراسس ایک ماہ میں ہو رہا ہے۔
انھوں نے مزیدکہاکہ کنیڈا کا ویزہ ہر گز آن لائن اور واٹس اپ پر نہیں لگ رہا ،کوئی کسی کو سپانسر نہیں کر سکتا ماسوائے والدین اور بہن بھائی کے ،وہ صرف آپ کو دعوت دیتے ہیں جس پر ویزٹ ویزہ لگ سکتا ہے،کوئی ویزہ لاٹری نہیں چل رہی بہتری صرف سٹوڈنٹس ویزہ میں ہوئی ہے،انڈیا کے 90 فیصد سٹوڈنٹس ویزہ لگ رہے ہیں جبکہ پاکستان کے سٹوڈنٹس ویزہ کی شرح 50 فیصد ہے۔ ان کا کہناتھاکہ سٹوڈنٹس ویزہ جب ہی ممکن ہو گا جب آپ کا داخلہ سرکاری تعلیمی ادارہ میں ہوگا، بیشتر کنسلٹنٹ اپنے کمیشن کے چکر میں لوگوں کے بچوں کا پرائیویٹ سکولوں میں داخلہ کراتے ہیں اور پھر ویزہ دراخوست مسترد ہو جاتی ہے،دوسرا آپ کا 6 بینڈ ہو نا چاہیے،تیسرا جس سکول میں داخلہ ہو اس کی ایک سال کی فیس جمع کرانا ہوگی،چوتھا جی آئی سی گارنٹی انویسٹمنٹ کے لئے دس ہزار ڈالر جمع کرانا ہوں گے اوراگر یہ چار شرائط پوری کر لیں تو ہمیں ویزہ کے حصول کے لئے کسی کنسلٹنٹ کی بھی ضرورت نہیں۔ سینئر نائب صدر شاداب ریاض نے معززمہمان کا کلب آمد پر شکریہ ادا کیا اورکلب کی جانب سے پھول پیش کئیمزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.