ڈاکٹرعلی فرحان کبجی جامعہ کراچی کے گورننگ کونسل کے نئے رکن مقرر

منگل 12 ستمبر 2023 22:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2023ء) ڈاکٹر اے کیوخان انسٹی ٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک انجینئرنگ(کبجی) جامعہ کراچی کی گورننگ کونسل کا خصوصی اجلاس گزشتہ روز شیخ الجامعہ وچیئرمین گورننگ کونسل پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی کی زیرصدارت کبجی جامعہ کراچی کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا جس میں کوچیئرمین گورننگ کونسل معین الدین حیدر،این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر سروش حشمت لودھی،نمائندہ ایچ ای سی جاوید میمن،پروفیسرڈاکٹر ضابطہ خان شنواری،پروفیسرڈاکٹر اکرام الحق، سلطان چاولہ،ڈین فیکلٹی آف سائنس پروفیسرڈاکٹر ثمینہ بانو اور پروفیسرڈاکٹر عابد اظہر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں دارالصحت اسپتال کے چیف ایگزیکیٹوآفیسرڈاکٹر علی فرحان کو گورننگ کونسل کبجی کا نیارکن مقررکردیاگیا۔