سعودیہ ایران تعلقات تمام شعبوں میں مضبوط ہوں گے، ایران میں نئے سعودی سفیر

جمعرات 14 ستمبر 2023 15:26

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2023ء) ایران میں نئے سعودی سفیر عبداللہ بن سعود العنزی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے تعلقات تمام شعبوں میں مضبوط ہوں گے،یہ بات ایران میں نئے سعودی سفیر عبداللہ بن سعود العنزی نے تہران میں ایرانی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ایران تعلقات تجارت، معیشت، سرمایہ کاری سمیت تمام شعبوں میں مضبوط ہوں گے۔سعودی سفیر عبداللہ بن سعود العنزی کا یہ بھی کہنا تھا کہ دو طرفہ تعلقات مشترکہ مفادات، باہمی احترام اور اچھی ہمسائیگی پر مبنی ہوں گے۔