پیوٹن کا شمالی کوریا کے سپریم لیڈرسے ملاقات پرتنقید کرنے پر امریکا کو کرارا جواب

جمعرات 14 ستمبر 2023 22:45

پیوٹن کا شمالی کوریا کے سپریم لیڈرسے ملاقات پرتنقید کرنے پر امریکا ..
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2023ء) روس نے صدر ولادیمیر پیوٹن کی شمالی کوریائی کے سپریم لیڈر کم جونگ اٴْن سے ملاقات پر تنقید کرنے پر امریکا کو کرارا جواب دے دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں تعینات روسی سفیر اناتولی انتونوف نے کہا کہ امریکا پیوٹن اور کم جونگ اٴْن کی ملاقات پر تنقید کر کے منافقت کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

اناتولی انتونوف نے کہا کہ امریکا خود افراتفری کا بیج بو کر دنیا بھر میں اپنے اتحادیوں کو ہتھیار بھیجتا ہے، اس کو ہمیں لیکچر دینے کا کوئی حق نہیں کہ ہم کیسے رہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکا نے ایشیا میں اتحاد بنا کر جزیرہ نما کوریا کے قریب فوجی مشقیں کیں اور اربوں ڈالرز کے ہتھیار یوکرین کو فراہم کر رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ واشنگٹن اپنی پابندیاں ردی کی ٹوکری میں پھینک دے، اس کیلیے یک قطبی غلبے کو برقرار رکھنا اب ممکن نہیں رہا