پاکستان پیپلزپارٹی نے سردارلطیف کھوسہ کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی رکنیت معطل کردی

جمعہ 22 ستمبر 2023 22:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2023ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل سید نئیر حسین بخاری نے سردار لطیف کھوسہ کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی رکنیت معطل کردی ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق سید نیر حسین بخاری نے ایک ہفتہ قبل سردار لطیف کھوسہ کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا ۔ سردار لطیف کھوسہ نے مدت پوری ہونے کے باوجود شوکاز نوٹس کا جواب نہیں دیا تھا۔