کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کا فائنل 25 ستمبر کو گیانا ایمیزون واریئرز اور ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کے درمیان پراویڈنس اسٹیڈیم ، گیانا میں کھیلا جائے گا

ہفتہ 23 ستمبر 2023 11:00

پراویڈنس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2023ء) کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کا فائنل 25 ستمبر کو گیانا ایمیزون واریئرز اور ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کے درمیان پراویڈنس سٹیڈیم ، گیانا میں کھیلا جائے گا ۔

(جاری ہے)

گیانا کی ٹیم معروف لیگ اسپنر عمران طاہر کی قیادت میں میدان میں اترے گی ، دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں اوڈین سمتھ ، شائی ہوپ ، اعظم خان اور صائم ایوب شامل ہیں ۔ ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کو تجربہ کار کرکٹر کیرون پولارڈ لیڈ کر رہے ہیں اور انہیں اینڈرے رسل ، ڈوین براوو ، نکلوس پوران کی خدمات حاصل ہیں ، فیصلہ کن معرکے میں دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے ۔

متعلقہ عنوان :