لاہور،چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و طلائی زیورات، موبائل فون سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم

اتوار 24 ستمبر 2023 20:30

Nلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2023ء) صوبائی دارالحکومت میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و طلائی زیورات، موبائل فون سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق گارڈن ٹاون کے علاقے میں چور اسماعیل کے گھر سے تالے توڑ کر 5لاکھ 80ہزار مالیت کی نقدی اور گھریلو سامان چوری کر کے فرار ہو گئے ، مناواںکے علاقے میں ڈاکو وسیم کے گھر گھس کر اہلخانہ سے گن پوائنٹ پر 17لاکھ روپے مالیت کی نقدی اورطلائی زیارات لوٹ کر فرار ہو گئے گرین ٹاون کے علاقے میں ڈاکو عزیز احمد سے اسلحہ کے زور پر 66ہزار روپے اور موبائل فون ، غازی آباد کے علاقے سے ڈاکو محمدرمضان سے 60ہزار روپے اور موبائل فون،اسلام پورہ کے علاقے سے ڈاکو ریحان سے 90ہزار روپے اور موبائل فون ، شاہدرہ ٹاون کے علاقے سے ڈاکو کمال سے 1لاکھ 12ہزار روپے اور موبائل فون نشتر کالونی کے علاقے میں ڈاکو ساحل سے گن پوائنٹ پر 6ہزار روپے اور موبائل فون ، ماڈل ٹاون کے علاقے میں ڈاکو عامرسے 49ہزار روپے ، شناختی کارڈ اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے جبکہ باٹا پور کے علاقے سے کار، غالب مارکیٹ ، کاہنہ ، کوٹ لکھپت ،لیاقت آباد ، قلعہ گجر سنگھ سے، گجر پورہ ، فیکٹری ایریا ، جنوبی چھاونی ، اقبال ٹاون ، سمن آباد، شادباغ ، شاہدرہ ، رنگ محل ، شاہدرہ ، نولکھا ، اسلامپورہ ،سٹی رائیونڈ ، ہنجر وال، گرین ٹاون ، قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ ،گرین ٹاون ،سبزہ زار ، سٹی رائیونڈ ، نواب ٹاون ، چوہنگ ، ہربنس پورہ سے احمد علی ، اور اکبری گیٹ کے علاقے سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں