پاک فضائیہ نے بھارت کے تین رافیل سمیت پانچ طیارے گرانے کے ثبوت پیش کر دیئے

جمعہ 9 مئی 2025 22:35

پاک فضائیہ نے بھارت کے تین رافیل سمیت پانچ طیارے گرانے کے ثبوت پیش کر ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء)پاک فضائیہ نے انٹرنیشنل میڈیا کے سامنے تین بھارتی رافیل سمیت 5طیاروں کو گرانے کے ثبوت پیش کر دیئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایئر وائس مارشل اورنگزیب نے انٹرنیشنل میڈیا کے سامنے تین بھارتی رافیل سمیت 5طیاروں کو گرانے کے ثبوت پیش کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایئر وائس مارشل اورنگریز نے تین بھارتی رافیل سمیت 5بھارتی طیاروں کو گرانے کے ثبوت پیش کرتے ہوئے بھارتی طیاروں کے نمبرز اور تباہ ہونے کی لوکیشن بھی دکھائی جبکہ بھارتی پائلٹس کی آپس میں گفتگو بھی سنوائی ۔ آڈیو کال میں بھارتی رافیل کے فارمیشن کمانڈر نے کہا کہ ہمارا ایک ممبر مسنگ ہے ، فضا میں ایک دھماکہ سنا ہے ۔

متعلقہ عنوان :