لیسکو کے ڈیڈ ڈیفالٹرز سے ریکوری کا سلسلہ جاری ،مزید30.56 ملین کی وصولی

15روز کے آپریشن میں مجموعی طور پر443.89 ملین کی ریکوری کی گئی ‘ ترجمان

بدھ 27 ستمبر 2023 14:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2023ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو )کے پانچوں اضلاع میں ڈیڈ ڈیفالٹرز سے ریکوری کا سلسلہ جاری ہے ،15ویں روز مزید30.56 ملین کی وصولی کرلی گئی جبکہ اب تک کے آپریشن میں مجموعی طور پر443.89 ملین کی ریکوری کی گئی ہے۔لیسکو ترجمان کے مطابق نادرن سرکل میں چیف انجینئراو اینڈ ایم (ٹی اینڈ جی)ظفر ا قبال نے تحصیلدار سٹی مجاہد ضیا ء اور تحصیلدار شالیمار نوریز ہمایوں کی معاونت سی94ڈیڈڈیفالٹرز سی3.04ملین اورایسٹرن سرکل میں 93 ڈیڈڈیفالٹرز سی5.47 ملین کی ریکوری کی۔

دوسری جانب منیجر میٹریل ڈسپوزل انجینئر انور وٹونے تحصیلدارماڈل ٹائون رانا ارسال اور تحصیلدارکینٹ سجاد قریشی کے ساتھ مل کر سینٹرل سرکل میں 141ڈیفالٹرزسی5.19ملین اور ساتھ سرکل میں 40ڈیفالٹرز سی2.08 ملین کی ریکوری کی۔

(جاری ہے)

اسی طرح منیجر ٹیکنیکل انجینئر محمد فاروق نے تحصیلدار ننکانہ محمد اقبال رشید اور تحصیلدار شیخوپورہ محمد اسلم گجر کی معاونت کے ساتھ ننکا نہ سرکل میں 112 ڈیفالٹرز سی2.51ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 51ڈیفالٹرز سی4.59ملین کی ریکوری کی۔

منیجر ای اینڈ ایس (پی ایم یو)انجینئر عباس علی نے نائب تحصیلدار قصور اور اوکاڑہ مرزا زاہد بیگ کی معاونت سے اوکاڑہ سرکل میں 136ڈیفالٹرز سی1.75ملین جبکہ قصور سرکل میں 269ڈیفالٹرزسی5.93ملین کی ریکوری کی گئی۔ لیسکو نے مجموعی طور پر ریکوری مہم کے دوران13,340 ڈیفالٹرز سی443.89 ملین روپے کی وصولی کی۔ نادرن سرکل میں 1443ڈیفالٹرز سی50.56ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 1643ڈیڈڈیفالٹرز سی106.44ملین کی ریکوری کی گئی۔

سینٹرل سرکل میں 1660ڈیفالٹرزسی65.14ملین اور ساتھ سرکل میں 908ڈیفالٹرز سی29.27ملین کی ریکوری کی گئی۔ ننکا نہ سرکل میں 1018ڈیفالٹرزسی23.66ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 1252ڈیفالٹرز سی63.25ملین کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں 1983ڈیفالٹرز سی28.77ملین جبکہ قصور سرکل میں 3433ڈیفالٹرزسی76.80ملین کی ریکوری کی گئی۔

متعلقہ عنوان :