افغانستان کے صوبہ ساری پل میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

بدھ 27 ستمبر 2023 16:15

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2023ء) افغانستان کے صوبہ ساری پل میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ چینی خبررساں ادارے کے مطابق صوبائی پولیس کے ترجمان دین محمد نظری نے بتایا کہ پولیس نے شمالی افغانستان کے صوبہ ساری پل میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمدکیا ہے۔

(جاری ہے)

اہلکار نے مزید کہا کہ کوہستانات ضلع میں واقع دو گھروں سے ہتھیاروں کا ذخیرہ برآمدکیا گیا، جس میں ایک امریکی ساختہ ایم 16 سالٹ رائفل، ایک آر پی جی 7 راکٹ ،ہزاروں گولیاں اور کارتوس شامل ہیں۔