ئ*30 ستمبر 2023ء کو سرکاری وصولیوںو ڈیوٹیوںوٹیکسوں کی وصولی کے لیے برانچیںکھلی رہیں گی

جمعرات 28 ستمبر 2023 21:10

۳ کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 ستمبر2023ء)30 ستمبر 2023ء کو سرکاری وصولیوںو ڈیوٹیوںوٹیکسوں کی وصولی کے لیے برانچیںکھلی رہیں گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹیکس دہندگان کو سرکاری ڈیوٹیوں/ٹیکسوں کی ادائیگی میں سہولت دینے کی غرض سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) کی درخواست پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ بینکوں کی وہ تمام برانچیں جو ہفتے کو کھلی رہتی ہیں، وہ اے ڈی سی کی اوور دی کاؤنٹر سہولت (او ٹی سی) کے ذریعے حکومتی ٹیکسوں کی وصولی میں سہولت دینے کی غرض سی30 ستمبر 2023ء بروز ہفتہ کوتوسیع شدہ بینکاری اوقات میں شام 5 بجے تک کھلی رہیں گی۔

مزید برآں ، میسرز نفٹ مجاز برانچوں میں ٹیکسوں کی وصولی کے لیے جمع شدہ ادائیگی کے تمسکات کی اسی دن کلیئرنگ/ سیٹلمنٹ یقینی بنانے کے لیے ہفتہ 30 ستمبر 2023ء کو شام 5 بجے خصوصی کلیئرنگ کا اہتمام کرے گا۔ لہٰذا، تمام بینکوں کوہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنی کلیئرنگ سے متعلق برانچوں کو اس وقت تک کھلا رکھیں گے،جو 30 ستمبر 2023ء کو نفٹ کی جانب سے خصوصی کلیئرنگ میں سہولت دینے کے لیے ضروری ہی