Live Updates

سائبرنیٹ اور نوکیا کا اشتراک، پاکستان کے نیٹ ورک انفرا اسٹرکچر میں نئی انقلابی پیش رفت

بدھ 7 مئی 2025 21:22

سائبرنیٹ اور نوکیا کا اشتراک، پاکستان کے نیٹ ورک انفرا اسٹرکچر میں ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء)نوکیانے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان کی معروف فائبر براڈبینڈ فراہم کرنے والی کمپنی سائبرنیٹ نے اپنے نئے طویل فاصلے کے آپٹیکل فائبرکیبل (OFC) نیٹ ورک کے لیے نوکیا کا جدید ترین آپٹیکل ٹرانسپورٹ حل منتخب کیا ہے۔ یہ جدید نیٹ ورک ایک ویو پر 1.2 ٹیرا بٹ فی سیکنڈ (Tbps) کی رفتار فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور سائبرنیٹ کے قومی بیک بون نیٹ ورک کو تقویت دے گا۔

اس نیٹ ورک کا ابتدائی مرحلہ 25 سے زائد شہروں کو آپس میں جوڑے گا اور 50 ٹیرا بٹ فی سیکنڈ سے زیادہ طویل فاصلے کی صلاحیت فراہم کرے گا۔یہ نیٹ ورک تعیناتی ڈیٹا سینٹرز کے مابین رابطے، انٹرپرائز اور کیریئر نیٹ ورکس، اور سائبرنیٹ کی معروف صارف براڈبینڈ سروس StormFiber کو تقویت دے گی۔

(جاری ہے)

سائبرنیٹ کی ڈیجیٹل شاہراہوں کے ذریعے شہروں اور آبادیوں کو آپس میں جوڑنے کے ساتھ ساتھ، یہ نیا بیک بون نیٹ ورک وسطی ایشیا میں کیریئرز اور انٹرنیٹ سروس فراہم کنندگان کے لیے سرحد پار ٹرانزٹ سروسز کی سہولت بھی فراہم کرے گا۔

عالمی معیار کی مسابقتی قیمتوں پر توسیع پذیر اور اعلیٰ گنجائش کی حامل سروسز کی فراہمی کے ذریعے یہ منصوبہ نہ صرف پاکستان کی ڈیجیٹل تبدیلی کو تیز کرے گا بلکہ علاقائی رابطوں کو بھی فروغ دے گا۔سائبرنیٹ کے چیف آپریٹنگ آفیسر معروف علی شاہانی نے کہا کہ "ہم اپنے نیٹ ورک کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس کر کے صارفین کی تیزی سے بدلتی ہوئی رابطے کی ضروریات کے ساتھ ہم آہنگ ہو رہے ہیں اور انہیں بہترین سروس کا تجربہ فراہم کر رہے ہیں۔

نوکیا ایک قابل اعتماد ٹیکنالوجی پارٹنر ہے جسے جدت اور مہارت میں برتری حاصل ہے، جو ہمارے نیٹ ورک کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے اہداف میں معاون ثابت ہو رہا ہے۔ 1830 GX پر مبنی حل ہماری ہائی کیپیسٹی سروسز کی بنیاد بنے گا، جو پاکستان اور خطے کو عالمی ڈیجیٹل معیشت سے جوڑنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔"
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات