جی سی یوکانووکیشن :پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل اور پروفیسر ڈاکٹر خالد حمید شیخ کو جی سی یو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز سے نوازا گیا

) طلباء کو اکیڈمک،ہم نصابی سرگرمیاں اور سپورٹس میں اعلیٰ کارکردگی کی بنیاد پر رول آف آنر زاور میڈلزسے نوازا

ہفتہ 30 ستمبر 2023 20:55

_لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 ستمبر2023ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے 22ویں کانووکیشن کے دوسرے روزوائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل،اولمپیئن منظور الحسن سمیت جی سی یو کے 7سینئر اساتذہ پروفیسر ڈاکٹر سعادت سعید،پروفیسر ڈاکٹر انعام الحق ،پروفیسر ڈاکٹر خالد حمید شیخ، پروفیسر ڈاکٹر ظہیرالدین خان،پروفیسر ڈاکٹر اکرام الحق، پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمداور پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال شاہد کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز سے نوازا۔

کانووکیشن میں اخوت فائونڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر امجد ثاقب نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی ،جبکہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرسید اصغر زیدی نے کانووکیشن کی صدارت کی ۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغرزیدی نے بتایا کہ انہوں نے سال-23 2022 میں یونیورسٹی کے بجٹ سے 2 بلین روپے کی لاگت سے گرلز ہاسٹل،ماڈل کلاس رومز،نیو کمپس میں اکیڈمک بلاک اورفیکلٹی کے لیے اپارٹمنٹس جیسے ترقیاتی منصوبے شروع کیے ہیں،جبکہ 2023 میں جی سی یونیورسٹی نے جرمن سائنس فاؤنڈیشن اور برٹش قونصل کی جانب سے ترقی اور تجارتی پیداوار کے لیے 5 ملین یورو کی گرانٹ سے سینٹر آف ایکسی لینس بائیو میٹریل اینڈ ٹشو سائنسزکا بھی قیام کیا ۔

وائس چانسلر نے کانووکیشن کے دوسرے دن 120 طلباء کو اکیڈمک،ہم نصابی سرگرمیاں اور سپورٹس میں اعلیٰ کارکردگی کی بنیاد پر رول آف آنر زاور میڈلزسے نوازاگیا۔بعدازاں پہلی بارایک خصوصی طالبہ لائبہ شبیر کو ز ندگی میں غیر معمولی کامیابیاں حاصل کرنے پرمعاذ میڈل’’ ‘‘سے نوازا گیا۔