شاہراہ قائداعظم کی تزئین و آرائش کا کام شروع ،شہریوں کو فطرت سے ہم آہنگ ماحول دیکھنے کو ملے گا،ترجمان پی ایچ اے

اتوار 1 اکتوبر 2023 13:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2023ء) پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی(پی ایچ اے)نے شاہراہ قائداعظم کی تزئین و آرائش شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق شاہراہ قائداعظم کے فیصل چوک تا میاں میر پل کے چھ کلومیٹر طویل اور تیس فٹ چوڑے حصے کے اطراف میں نئی گھاس لگائی گئی ہے تا کہ اس کے قدرتی حسن کو برقرار رکھا جا سکے اس کے ساتھ ساتھ شاہراہ قائداعظم پر نئے درخت اور خوبصورت پھولوں کے پودے بھی لگائے جائیں گے جس سے شہریوں کو فطرت سے ہم آہنگ ماحول دیکھنے کو ملے گا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ پی ایچ اے کی جانب سے کلب چوک تا انارکلی بازار چوک کے حصے میں ملتانی ٹائل کی طرز پر بنے پلانٹرز رکھے جائیں گے جن میں خوب صورت پودے لگے ہوں گے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ گلبرگ میں چار ایکڑ پر محیط کمرشل نرسری قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جس سے شہریوں کیلئے متنوع اقسام کے پودے ایک جگہ پر دستیاب ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :