پاک فوج ، یوتھ اسمبلی گلگت بلتستان ،یونیورسٹی آف بلتستان سکردو کے زیر اہتمام آل گلگت بلتستان نعتیہ و حسن قرات مقابلہ اختتام پذیر ہو گیا
پیر 2 اکتوبر 2023 19:45
(جاری ہے)
فائنل رانڈ کوالیفائی کرنے والے طلبہ کے مابین مقابلہ انچن کیمپس میں ہوا۔
فائنل مقابلے میں عمائدین علاقہ اور علما نے بھی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر یونیورسٹی آف بلتستان سکردو پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان نے کہا کہ سیرت النبی ؓ نجات کا زریعہ ہے۔ ہمیں حضور پاک ؐ کے فرموادت کی روشنی میں زندگی گزارنی پڑے گی۔حضورؐکی سیرت پر چل کر ہی ہم دینا و آخرت میں کامیابی سے ہمکنار ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف بلتستان سکردو نے محددو وسائل کے اندر رہتے ہوئے ہمیشہ طلبہ کو بہترین سہولیات فراہم کیں ۔ آج جامعہ ہذا کا شمار وطن عزیز کی بڑی جامعات میں ہوتا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کی انتھک کاوشوں کی بدولت جامعہ ہذا تیزی سے ترقی کی منازل طے کر رہی ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ یونیورسٹی آف بلتستان سکردو سیاحتی فروغ کے لیے بھی اپنا کردار ادا کر رہی ہے، سیاحتی شعبے میں تیس طلبہ کو حکومت چین کی جانب سے سکالر شپ دینے کا وعدہ کیا گیا ہے جبکہ جمز اینڈ منرلز کے شعبے کی بہتری کے لیے بھی جامعہ ہذا اپنا بھر پور کردار ادا کر رہی ہیاور ساتھ ہی گلیشیر گرافٹنگ کے حوالے سے منصوبہ جات پر کام ہو رہا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے طلبہ ہر حوالے سے بے مثال ہیں۔ کردار سازی اور ڈسلپن میں گلگت بلتستا ن کے طلبہ کا کوئی ثانی نہیں۔ نوجوان قائد اعظم کے ارشات کی روشنی میں ملکی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کیا جائے۔ چند ماہ بعد یونیورسٹی آف بلتستا ن نئی بلڈنگ میں شفٹ ہو جائے گی تاہم روڈ کی تکمیل نہ ہونے کے باعث مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ اس روڈ کی تکمیل کے لیے متعلقہ ادارے اپنا کردار ادا کریں۔ کمانڈر 62۔ برگیڈیئر فواد قاسم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کائنات کا عظیم ترین لیڈر محبوب خدا ہیں۔ ہمیں ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔ اتحاد اور اتفاق وقت کی اہم ضرورت ہے۔ تفرقہ بازی کے خاتمے کے لیے نوجوان اپنا بھر پورکردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج مثبت سرگرمیوں کے فروغ میں نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتی رہے گی۔ ملکی ترقی اور سلامتی کے لیے کردار ادا کرنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے ۔ تقریب سے یوتھ اسمبلی گلگت بلتستان کے صدر منظور حسین نقیبی نے بھی خطاب کیا ۔ لیکچرار امتیاز حسین، محمد حسین آزاد اور شاہد حسین آبادی نے نعتیہ مقابلے میں بطور جج اپنے فرائض سر انجام دئیے۔نعتیہ مقابلے میں نرسنگ کالج سکردو کے طالب علم جاوید میر نے پہلی جبکہ پبلک سکول اینڈ کالج کی طالبہ بی بی زہرا نے دوسری اور کیڈٹ کالج سکردو کے طالب علم مبشر نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ حسن قرات کے مقابلے میں کیڈٹ کالج سکردو کے طالب علم عمران سالک نے پہلی ،ڈگری کالج سکردو کے طالب علم نوازش علی نے دوسری اور کیڈٹ کالج سکردو کے طالب علم محمد عدنان نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔مزید قومی خبریں
-
سپیکر قومی اسمبلی کی گوادر میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 7 محنت کشوں کے قتل کی شدید مذمت
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا سرگودھا میں ڈرائیور کا رکشہ میں سوار لڑکی سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کی گواردر میں دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت،جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی واظہار تعزیت
-
قوم 9مئی کو بھولے گی نہ معاف کریگی‘ مریم نواز
-
گزشتہ 24 گھنٹے، پنجاب بھرمیں 1322ٹریفک حادثات میں 10افراد جاں بحق1362زخمی
-
وزیراعلیٰ پنجاب کے خصوصی احکامات کے تحت ضلع بھرمیں نان اورروٹی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے کریک ڈاون جاری
-
کرچی، گورنرسندھ سے ایئر وائس مارشل کی الوداعی ملاقات
-
9 مئی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے،راجہ پرویز اشرف کا پیغام
-
نو مئی کے واقعات کو ایک سال مکمل ہو گیا لیکن ابھی تک ایک بھی ملزم کو سزا نہیں مل سکی‘ عظمیٰ بخاری
-
سانحہ 9 مئی کے ملزمان کو ابتک سزا نہ ملنا نظام پہ سوالیہ نشان ہے، رانا ثناء اللہ
-
مئی کی مذمت آئی پی پی کا منشور ہے، فردوس عاشق
-
تحریک انصاف کی قیادت کو ہٹ دھرمی اور ضد چھوڑنی چاہیے، حافظ طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.