فیصل آباد میں چینی کی قیمت میں 50 روپے تک کمی آگئی

اوپن مارکیٹ میں چینی 150 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی

منگل 3 اکتوبر 2023 21:13

فیصل آباد میں چینی کی قیمت میں 50 روپے تک کمی آگئی
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اکتوبر2023ء)فیصل آباد میں چینی کی قیمت میں 50 روپے تک کمی آگئی ۔50ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیوں کے نتیجے فیصل آباد میں چینی کی قیمت میں روپے تک کمی آگئی ہے ۔ اوپن مارکیٹ میں چینی 150 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں ایک ماہ کے دوران چینی کی قیمت 50 روپے کمی کے بعد 150 روپے میں فروخت ہونے لگی، جس سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔

(جاری ہے)

شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر اسمگلرز اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف مزید کاروائی جاری رہے تو ریٹ ہوسکتا ہے 100 سے بھی نیچے آجائے۔دوسری جانب ایکس مل ریٹ میں بھی 25 سے 30 روپے کمی کے بعد 148 روپے ہوگئی، ڈیلرز کا کہنا ہے کہ حکومت نے اسمگلنگ پر قابو پالیا ہے جو بڑی خوش آئند بات ہے، اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کی روکھتام قیمتوں میں کمی کی دو بڑی وجوہات ہیں۔واضح رہے کہ ایک ماہ کے دوران ضلعی انتظامیہ نیمختلف مقامات سے چینی کی 10 ہزار سے زائد بوریاں قبضے میں لیں ہیں۔