حق دفاع اور مزاحمت جائز ہے، شام اور ایران کا فلسطینی عوام کی حمایت کا اعلان

اسرائیلی حملوں کو روکنے کیلئیاسلامی دنیا فوری اقدامات کرے،رئیسی اوربشارکاٹیلی فونک رابطہ

جمعرات 12 اکتوبر 2023 19:50

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2023ء) شام کے صدر بشار الاسد نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس موقع پر شامی اور ایرانی صدور نے فلسطینی عوام کی حمایت کا اعلان کیا۔دونوں رہنمائوں نے کہا کہ فلسطینیوں کو حق دفاع بھی حاصل ہے اور مزاحمت بھی جائز ہے۔

(جاری ہے)

ایرانی اور شامی صدور نے مزید کہا کہ شہری آبادیوں کو نشانہ بنا کر اسرائیل جنگی جرائم میں ملوث ہوا ہے۔ صدر بشار الاسد نے کہا کہ صیہونی پالیسیاں خونریزی کا سبب بن رہی ہیں۔ اسرائیل، فلسطینی عوام بالخصوص غزہ میں بچوں اور خواتین کو نشانہ بنا رہا ہے۔ صدر بشار الاسد نے کہا کہ اسرائیلی حملوں کو روکنے کیلئے عرب اور اسلامی دنیا فوری اقدامات کرے۔