سرگودھا ،تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا،نوجوان جاںبحق ،دو خواتین زخمی

ہفتہ 14 اکتوبر 2023 22:13

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2023ء) سرگودھا سلانوالی روڈ پر تیز رفتار بس کے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، نوجوان جاںبحق ، دو خواتین شدید زخمی ہو گئیں جبکہ نواح میں 28 سالہ جوان نے خود کو گولی مار کر زخمی کر لیا۔ان واقعات کے زخمیوں کو فوری طبی امداد دے کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور متعلقہ پولیس واقعات پر مصروف تفتیش ہیں۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا سلانوالی روڈ پر 132 جنوبی موڑ پر تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا جس کے نتیجہ میں چک 63 شمالی کا 32 سالہ نوجوان عمران فاروق جاں بحق اور 52 سالہ اور 30 سالہ دو خواتین شدید زخمی ہو گئیں۔جبکہ سرگودھا کے علاقہ سبھروال کالونی میں 28 سالہ شعیب نے معمولی رنجش میں اپنے ہمسائیہ کے گھر میں داخل ہو کر خود کو 30بور پسٹل سے گولی مار کر شدید زخمی کر لیا۔ان واقعات میں ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو فوری طبی امداد دے کر ہسپتال منتقل کردیا اور پولیس تھانہ سلانوالی و تھانہ جھال چکیاں مصروف تفتیش ہیں۔