شرمیلا فاروقی نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی، تصاویر وائرل

منگل 17 اکتوبر 2023 20:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2023ء) پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والی سیاسی رہنما شرمیلا فروقی نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔شرمیلا نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر فالوورز کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے کی نوید سنائی۔

(جاری ہے)

شرمیلا فاروقی نے عمرے سے لی گئی دلکش و حسین مناظر کی تصاویر شئیر کیں۔انہوں نے کیشپن میں بتایا کہ الحمدللہ! آج پاپا کی دوسری برسی پر ان کے ایصالِ ثواب کیلئے میں نے عمرہ ادا کیا، اللہ تعالی ان کے درجات بلند فرمائے اور میری عبادات قبول فرمائے۔شرمیلا نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی دو مقدس مساجد کی خوبصورت تصاویر بھی شیئر کیں۔