جنوبی افریقہ ایک مرتبہ پھر نیدرلینڈ کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کے دہانے پر
ڈچ ٹیم کی جانب سے دیے گئے ہدف کے تعاقب میں پروٹیز کی آدھی سے زائد بیٹنگ لائن پویلین لوٹ گئی
محمد علی منگل 17 اکتوبر 2023 21:27
(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ منگل کے روز ورلڈکپ 2023ء کے 15ویں میچ میں نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 246 رنز کا ہدف دیا۔
دھرم شالہ کے تاریخی سٹیڈیم میں جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان ٹمبا باؤما نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، موسم کی وجہ سے میچ کی فی اننگ 43 اوورز تک محدود کر دی گئی۔ نیدرلینڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 245 رنز اسکور کیے، کپتان اسکاٹ ایڈورڈز 78 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔ اس کے علاوہ وین ڈر میروی نے 29، تیجا نیدا منرو 20 اور آریان دت نے 23 رنز بنائے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے لونگی نگیٹی ، مارکو جانسن اور کگیسو رباڈا کی 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں۔ ٹاس جیتنے کے بعد پروٹیز کپتان ٹمبا باووما نے کہا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، بارش کے باعث فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تاکہ حریف ٹیم کیخلاف کنڈیشنز کا فائدہ اٹھا سکیں۔ اس موقع پر نیدرلینڈز کے کپتان سکاٹ ایڈورڈز نے کہا کہ کوشش ہوگی بڑا ٹارگٹ سیٹ کرکے پروٹیز کو پریشر میں لائیں۔ قبل ازیں بارش کے باعث آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کی وجہ ٹاس تاخیر کا شکار ہوا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کو 43، 43 اوورز تک محدود کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں نے میگا ایونٹ میں اب تک 2،2 میچز کھیل رکھے ہیں، جس میں پروٹیز نے دونوں میں کامیابی جبکہ نیدرلینڈز کو دونوں میں ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ جنوبی افریقہ کا اسکواڈ کپتان ٹمبا باوما، کوئنٹن ڈی کوک، راسی وین ڈیر ڈوسن، ایڈن مارکرم، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، مارکو جانسن، کاگیسو ربادا، کیشو مہاراج، جیرالڈ کوٹزی اور لونگی نگیڈی پر مشتمل ہے جب کہ نیدلینڈز کے سکواڈ میں کپتان اسکاٹ ایڈورڈز، وکرم جیت سنگھ، میکس او ڈاؤڈ، کولن ایکرمین، باس ڈی لیڈے، تیجا ندامانورو، سائبرینڈ اینجلبرچٹ، روئیلوف وین ڈیر مروے، لوگن وین بیک، آرین دت، پال وین میکرین شامل ہیں ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کا ایک اور سنسنی خیز میچ
-
دفاعی چیمپئن انگلینڈ کیلئے بڑا دھچکا
-
اسکاٹ لینڈ کے بلے بازوں کا بھرپور لاٹھی چارج
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا ساتواں میچ، نیپال نے نیدرلینڈ کو آسان ہدف دے دیا
-
ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کافی متوازن ہے، امید ہے اچھے نتائج آئیں گے، اسد شفیق
-
ایف آئی ایچ رینکنگ،پاکستان ہاکی ٹیم 16سے 14 ویں پوزیشن پر آگئی
-
مجھے ابھی محبت ڈھونڈنی ہے،ثانیہ مرزا
-
بابر نے خود کپتانی نہیں مانگی، دوبارہ کپتان بورڈ نے بنایا،امام الحق
-
شارجہ کا 900 فٹ بلندی پر2 فٹبال اسٹیڈیم بنانے کا اعلان
-
ٹیم کی اچھی تیاریاں ہیں، عباس آفریدی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، نیو یارک اسٹیڈیم کی ڈراپ ان پچ پر تنقید شروع
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاک بھارت میچ کے دوران اضافی سیکیورٹی کی تعیناتی کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.