پی ٹی آئی کی جانب سے ترقیاتی فنڈز سے سوشل میڈیا پر ذاتی تشہیر انتہائی شرمناک ہے، آفتاب خان شیرپاؤ

بدھ 25 اکتوبر 2023 22:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2023ء) خیبر پختونخوا کے سابق وزیر اعلی آفتاب خان شیرپاؤ نے پی ٹی آئی کی جانب سے ترقیاتی فنڈز سے سوشل میڈیا پر ذاتی تشہیر کے خلاف سخت ردعمل دیا ہے اور کہاہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کی ایماء پر کروڑوں روپے کے فنڈز کا سوشل میڈیا پرخرچ انتہائی شرمناک ہے، فنڈز ذاتی تشہیراور جھوٹےپراپیگنڈہ پر خرچ کرنا نہایت قبیح عمل ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ٹویٹ میں آفتاب شیرپاؤ نے کہاکہ عوامی ٹیکس کے فنڈز سےاداروں کے خلاف نفرت آمیز مہم جوئی ناقابل معافی جرم ہے، اس شرمناک اقدام کی کہیں مثال نہیں ملتی۔ آفتاب شیرپاؤ نے کہاکہ کیا اس گھناؤنے کھیل میں شامل اور اس سے فائدہ اٹھانے والوں کا کڑا احتساب نہیں ہونا چاہیے