انسانیت دشمن کسی رعایت کے مستحق نہیں،دہشتگردانہ زہنیت پیداواری نرسریوں کا خاتمہ اشد لازم ہے ، نئیربخاری

جمعہ 3 نومبر 2023 22:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 نومبر2023ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نئیر حسین بخاری نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردی کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ انسانیت دشمن کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔

(جاری ہے)

دہشتگردانہ زہنیت پیداواری نرسریوں کا خاتمہ اشد لازم ہے ۔ قوم دشمنوں کے سہولت کاروں کو ڈھونڈ نکال کر قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ۔ نئیر بخاری بم دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔