پاکستان کے پہلے صدر اسکندر مرزا کی 54ویں برسی12نومبر کو منائی جائے گی

منگل 7 نومبر 2023 11:05

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2023ء) پاکستان کے پہلے صدر اسکندر مرزا کی 54ویں برسی12نومبر کو منائی جائیگی۔

(جاری ہے)

اسکندرمرزادسمبر1898ء کو مرشد آباد بنگال میں پیدا ہوئے وہ 5مارچ1956ء کو پاکستان کے نئے آئین کے تحت پہلے صدر بنے 1958ء کواسکندر مرزا نے ملک میں سیاسی بحران کے سبب مارشل لاء نافذ کر دیا اس وقت کے مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر جنرل ایوب خان نے انہیں صدارت کے عہدے سے بدطرف کر دیا جس کے بعد وہ ملک چھوڑ کر لندن چلے گئے جہاں 12نومبر1969ء کو ان کی وفات ہو گئی اور انہیں ایران میں دفن کر دیا گیا۔