Iskander Mirza - Urdu News
اسکندر مرزا ۔ متعلقہ خبریں
اسکند مرزا میر جعفر کے پڑپوتے تھے۔ ان کے پر دادا میر جعفر نے نواب سراج الدولہ سے غداری کر کے انگزیزوں کی جیت کا راستہ ہموار کیا تھا۔ پاکستانی فوجی افسر اور سیاست دان تھے۔ الفنسٹن کالج بمبئی میں تعلیم پائی ۔ کالج کی تعلیمی زندگی میں ہی رائل ملٹری کالج سینڈہرسٹ میں داخلہ مل گیا ۔ وہاں سے کامیاب ہو کر 1919ء میں واپس ہندوستان آئے۔ 1921ء میں کوہاٹ کے مقام پر دوسری سکاٹش رائفل رجمنٹ میں شریک ہوئے اور خداداد خیل میں لڑائی میں حصہ لیا۔ 1924ء میں وزیرستان کی لڑائی میں شریک ہوئے۔ 1922 سے 1924ء تک پونا ہارس رجمنٹ میں رہے جس کا صدر مقام جھانسی تھا۔ 1926ء میں انڈین پولیٹکل سروس کے لیے منتخب ہوئے اور ایبٹ آباد ، بنوں ، نوشہرہ اور ٹانک میں بطور اسسٹنٹ کمشنر کام کیا۔ 1931ء سے 1936ء تک ہزارہ اور مردان میں ڈپٹی کمشنر رہے۔ 1938ء میں خیبر میں پولیٹکل ایجنٹ مامور ہوئے۔ انتظامی قابلیت اور قبائلی امور میں تجربے کے باعٹ 1940ء میں پشاور کے ڈپٹی کمشنر مقرر ہوئے۔ یہاں 1945ء تک رہے۔ پھر ان کا تبادلہ اڑیسہ کر دیا گیا۔ 1942ء میں حکومت ہند کی وزارت دفاع میں جائنٹ سیکرٹری مقرر ہوئے۔ قیام پاکستان کے بعد حکومت پاکستان کی وزارت دفاع کے پہلے سیکرٹری نامزد ہوئے مئی 1954 میں مشرقی پاکستان کے گورنر بنائے گئے ۔ پھر وزیر داخلہ بنے۔ ریاستوں اور قبائلی علاقوں کے محکمے بھی ان کے سپرد کیے گئے۔ ملک غلام محمد نے اپنی صحت کی خرابی کی بنا پر انھیں 6 اگست 1955 کو قائم مقام گورنر بن گئے۔ 5 مارچ 1956ء کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے پہلے صدر منتخب ہوئے۔ اور مارچ 1956ء کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 1958ء کو سیاسی بحران کے سبب ملک میں مارشل لاء نافذ کیا۔ 27 اکتوبر کو مارشل لا کے چیف ایڈمنسٹریڑ فیلڈ مارشل ایوب خان نے انھیں برطرف کر دیا ۔ اور وہ ملک چھوڑ کر اپنی بیگم کے ہمراہ لندن چلے گئے۔ وہیں وفات پائی اور وصیت کے مطابق ایران میں دفن ہوئے۔ اسکندر مرزا افسر شاہی اور فوج کی پروردہ شخصیت تھے اس لیے ملک کو جمہوریت سے آمریت کی طرف دھکیلے میں اہم کردار ادا کیا۔ لیکن ان کے اقتدار کوبھی آگ لگی گھر کے چراغ سے اپنے یار غار فیلڈ مارشل ایوب خان کے ہاتھوں ملک سے جلا وطن کر دیئے گئے۔
-
ہماری انتظامیہ کو ماضی میں اسکندر مرزا و غلام محمد کے ذریعے مخنث بنادیا گیا، امان اللہ کنرانی
ہفتہ 14 ستمبر 2024 - -
اگرجلائو گھیرائو ثابت نہیں ہوسکا تو ہمیں چھوڑ دیں ذلیل نہ کریں‘ علیمہ خان
منگل 21 مئی 2024 - -
لیاقت علی خان سے اب تک کون کون پاکستان میں وزیراعظم رہا
شہباز شریف پاکستان کے واحد سیاسی رہنما ہیں جو مسلسل دوسری بار وزیراعظم منتخب ہوئے نوازشریف پاکستان کے تمام وزرائے اعظم میں ایک مدت میں سب سے زیادہ وقت تک کام کرنے والے ... مزید
اتوار 3 مارچ 2024 - -
سابق وزیراعظم ملک فیروز خان نون کو جہان فانی سے رخصت ہوئے تریپن برس بیت گئے
ہفتہ 9 دسمبر 2023 - -
سابق وزیراعظم ملک فیروز خان نون کی 53ویں برسی(آج) منائی جائیگی
جمعہ 8 دسمبر 2023 -
-
پاکستان کے سابق وزیراعظم ملک فیروز خان نون کی 53ویں برسی 9 دسمبر کو منائی جائے گی
جمعرات 7 دسمبر 2023 - -
پاکستان کے سابق وزیراعظم ملک فیروز خان نون کی 53ویں برسی 9 دسمبر کو منائی جائے گی
بدھ 6 دسمبر 2023 - -
ع*پانچویں وزیر اعظم حسین شہید سہروردی کی 60ویں برسی 5 دسمبرمنگل کومنائی جائے گی
اتوار 3 دسمبر 2023 - -
پاکستان کے پانچویں وزیر اعظم حسین شہید سہروردی کی 60ویں برسی (کل)5 دسمبر کومنائی جائے گی
اتوار 3 دسمبر 2023 - -
پاکستان کے پانچویں وزیر اعظم حسین شہید سہروردی کی 60ویں برسی 5 دسمبر کومنائی جائیگی
جمعہ 1 دسمبر 2023 - -
ادب فیسٹول کے دوروزہ پروگرام کی تفصیلات کا اعلان
ادب فیسٹول25 اور 26 نومبر کو ہیبٹ سٹی شارع فیصل پرہوگا
پیر 20 نومبر 2023 -
-
پاکستان کے پہلے صدر اسکندر مرزا کی 54ویں برسی12نومبر کو منائی جائے گی
منگل 7 نومبر 2023 - -
پاکستان کے پہلے صدر اسکندر مرزا کی 54ویں برسی12نومبر کو منائی جائے گی
پیر 6 نومبر 2023 - -
oمعروف ادیب قدرت اللہ شہاب کی37ویں برسی پیرکو منائی گئی
پیر 24 جولائی 2023 - -
معروف ادیب قدرت اللہ شہاب کی37ویں برسی 24جولائی پیرکو منائی گئی
پیر 24 جولائی 2023 - -
sمعروف ادیب قدرت اللہ شہاب کی37ویں برسی(آج) منائی جائے گی
اتوار 23 جولائی 2023 - -
معروف ادیب قدرت اللہ شہاب کی37ویں برسی(آج) منائی جائے گی
اتوار 23 جولائی 2023 - -
پاکستانی معروف ادیب قدرت اللہ شہاب کی37ویں برسی پیرکو منائی جائیگی
ہفتہ 22 جولائی 2023 - -
معروف ادیب قدرت اللہ شہاب کی37 ویں برسی 24 جولائی کو منائی جائیگی
جمعہ 21 جولائی 2023 - -
معروف ادیب قدرت اللہ شہاب کی37 ویں برسی 24 جولائی کو منائی جائیگی
جمعرات 20 جولائی 2023 -
Latest News about Iskander Mirza in Urdu - Live updates including today breaking news, latest news, new photos, videos, articles and columns written about Iskander Mirza. Watch videos in Youtube and dailymotion format, share the news via Facebook, Twitter, Whatsapp etc. Full coverage in Urdu to give you a brief idea of the story, only on UrduPoint
اسکندر مرزا کی تازہ ترین خبریں، تصاویر، مضامین اور متعلقہ کالم پڑھئیے۔ اسکندر مرزا کی نئی ویڈیوز دیکھئے۔ خبریں شیئر کیجئے فیس بک، ٹوئیٹر، وٹس ایپ وغیرہ پر۔ جانئیے خبر کا مکمل رُخ صرف اردو پوائنٹ پر
اسکندر مرزا سے متعلقہ کالم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.