علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں داخلوں کی تاریخ میں 20نومبر تک توسیع

جمعہ 10 نومبر 2023 19:05

صفدر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 نومبر2023ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے ملک بھر سے طلبہ کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں پر غور کرتے ہوئے سمسٹر خزاں 2023 کے دوسرے مرحلے کے داخلوں کی تاریخ میں لیٹ فیس چارجز کی20نومبر تک توسیع کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

ایسوسی ایٹ ڈگری اِن آرٹس(بی اے جنرل)، ایسوسی ایٹ ایٹ ڈگری اِن کامرس(بی کام)، ایسوسی ایٹ ڈگری اِن ایجوکیشن، بی ایس(او ڈی ایل)پروگرامز، ڈیڑھ، اڑھائی اور چار سالہ بی ایڈ پروگرامز، بی بی اے، پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز اور سرٹیفکیٹ کورسزمیں داخلوں کے خواہشمند افراد اب نئی تاریخ تک لیٹ فیس چارجز کے ساتھ داخلہ لے سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اِن پروگرامز میں پہلے سے داخل(جاری طلبہ )کے لئے انرولمنٹ کی آخری تاریخ پہلے ہی 15 نومبر مقرر کی گئی ہے، یعنی جاری طلبہ 15۔نومبر تک اپنی انرولمنٹ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :