جنوب مشرقی ایشیا کے پانچ ممالک مشترکہ فوجی مشقیں کریں گے

اتوار 12 نومبر 2023 14:30

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2023ء) چین سمیت جنوب مشرقی ایشیا کے پانچ ممالک مشترکہ فوجی مشقیں کریں گے۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق چینی وزارت قومی دفاع نے کہا ہے کہ چینی فوج جنوبی چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ میں کمبوڈیا، لاؤ، ملائیشیا، تھائی اور ویتنام کی افواج کے ساتھ مشترکہ مشقیں نومبر کے وسط سے آخر تک کرے گی۔

(جاری ہے)

وزارت کے مطابق اس موقع پر دہشت گردی کا مقابلہ کرنے اور سمندری حفاظت کو برقرار رکھنے کے موضوع پر، مشق مشترکہ اور لائیو انسداد دہشت گردی اور انسداد بحری قزاقی مشقوں کا اہتمام کیا جائے گا ۔

انہو ں نے مزید کہا کہ ان مشقوں کا مقصد شرکا کی شہری انسداد دہشت گردی، بحری انسداد دہشت گردی اور بحری قزاقی کے خلاف صلاحیتوں کو بڑھانے اور علاقائی امن و استحکام کے تحفظ کے لیے فوجی باہمی اعتماد اور تعاون کو گہرا کرنے میں مدد کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :