انجینئر بشیر احمد نے نئے چیف ایگزیکٹیو آفیسر حیسکو کا چارج سنبھال کر ذمہ داریاں ادا کرنا شروع کر دیں

منگل 14 نومبر 2023 22:15

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2023ء) انجینئر بشیر احمد نے نئے چیف ایگزیکٹیو آفیسر حیسکو کا چارج سنبھال کر ذمہ داریاں ادا کرنا شروع کر دیں، سی ای او حیسکو بشیر احمد نے حیسکو ملازمین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ دفتری اوقات میں وقت کی پابندی کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں، کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ بجلی چوری کو بالکل ختم کرنا ہے اور جس علاقے میں بجلی چوری کی شکایت ملی اس علاقے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، حیسکو چیف نے کہا کہ بجلی صارفین وعوام ہمارے لیئے معزز ہیں ہم انہیں صارف دوست سروس کے تحت بجلی فراہم کریں گے، صارف پر لازم ہے کہ وہ بجلی قانونی طریقے سے استعمال کرے اور اپنا بجلی کا بل بھی وقت پر جمع کروائے تاکہ اس کی بجلی بحال رہے، انہوں نے کہا کہ تمام کسٹمر سروس سینٹرز فعال کئے جائیںگے تاکہ عوام کے مسائل فوری حل کرنے میں آسانی ہو۔

(جاری ہے)

اس موقع پر حیسکو کے تمام سینئر افسران گل منیر سرہیو، نثاراحمد میمن، شفیق احمد میمن، سیف دین میمن، گلزار دستی، ساجد میمن، فرید احمد میمن، شاہد دائود پوتہ، میڈم حنا تالپور، غیاث الدین، رمیش کمار، ماجد جتوئی، ناصر علی خان، سعید احمد، مانجھی خان، علی خان، خالد سومرو، فہیم اللہ میمن، محمد صادق کبر و ودیگر نے انجینئر بشیر احمد کو حیسکو چیف ایگزیکٹیو افسر کے عہدے کا چارج سنبھالنے پر پر مبارکباد دی۔

متعلقہ عنوان :