ں* لکی مروت ، فائرنگ کے واقعات میں دو افراد جاں بحق،دو خواتین سمیت تین افراد زخمی

ہفتہ 18 نومبر 2023 04:55

5لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2023ء) ضلع لکی مروت کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد جاں بحق اور دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ تھانہ ڈڈیوالا کی حدود میں میر اعظم مچن خیل علاقے میں جائیداد کے تنازعہ پر ملزمان سیف الرحمان، یونس خان اور نثار نے فائرنگ کرکے 54 سالہ محمد قدیر خان کو قتل اور اس کا بیٹے 17 سالہ فواد اللہ کو زخمی کردیا، ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے جبکہ لاش اور زخمی لڑکے کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

ملزمان کے خلاف تھانہ ڈڈیوالہ میں رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

(جاری ہے)

درہ پیزو کے تھانہ شہید ہیبت علی خان کے علاقے عبدالخیل میں گھریلو جھگڑے پر ایک شخص نے باپ کو قتل اور بیوی اور ساس کو زخمی کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم رحیم اللہ نے اپنے سسرال میں جا کر پستول سے فائرنگ کر دی جس سے اس کی بیوی محسنات اور ساس 45 سالہ پروین بی بی شدید زخمی ہو گئیں۔بعد میںحملہ آورنے اپنے والد محمد خان کو گولی مار کر قتل کر دیا۔حملہ آور واردات کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔مدعی عطا الرحمان جو کہ ملزم کے سسر ہیں، نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بیٹی محسنات ناراض ہوکر میکے آئی تھی اور ملزم کو اس کا رنج تھا۔ پولیس مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہی