محکمہ جیل خانہ جات نے 14 افسران کو گریڈ 18 سی 19 میں ترقی دیدی

پیر 20 نومبر 2023 22:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2023ء) محکمہ جیل خانہ جات پنجاب نے 14افسران کو گریڈ18سی19میں ترقی دینے کے احکامات جاری کر دئیے ۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق ترقی پانے والوں میں رانا رضا اللہ کو اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل (انڈسٹری)، ڈاکٹر قدیر عالم کو اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل (جوڈیشل)، محمد عنصر کو اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل (سکیورٹی اینڈ ڈسپلن)،اصغر علی کو اسسٹنٹ کمانڈنٹ (ٹریننگ)پنجاب پریزنز سٹاف ٹریننگ کالج ساہیوال ،احمد نوید گوندل کو سپرنٹنڈنٹ ہائی سکیورٹی پریزن میانوالی ، امتیاز احمد کو سپریٹنڈنٹ سنٹرل جیل بہاولپور ، اسد جاوید وڑائچ کو سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل راولپنڈی ، شہرام توقیر کو سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل ملتان ،ساجد بیگ کو سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل ساہیوال ،ثاقب نذیر چوہدری کو سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل میانوالی ، جام آصف اقبال کو سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل گوجرانوالہ ، اعجاز اصغر کو سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل لاہور ، عبدالغفور انجم کو سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل فیصل آباد اور محمد زبیر چیمہ کو سنٹرل جیل ڈیرہ غازی خان تعینات کر دیا گیا ۔