‘ ہزارہ قوم کی نیشنل پارٹی میں جوق در جوق شمولیت کو نیشنل پارٹی کی عوام دوست نظریات کی کامیابی قرار دیا، میر کبیر احمد محمد شہی

جمعہ 24 نومبر 2023 23:45

bکوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2023ء) نیشنل پارٹی علمدار روڈ کے زیر اہتمام پروقار شمولیتی پروگرام ریڈ روز میرج ہال میں منعقد ہوا۔جس میں ہزارہ قوم سے تعلق رکھنے والے کثیر تعداد میں خواتین و حضرات نے نیشنل پارٹی کے اغراض ومقاصد اور قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے مرکزی سنئیر نائب صدر میر کبیر احمد محمد شہی نے پروقار شمولیتی پروگرام کا انعقاد کرنے پر ڈاکٹر رمضان ہزارہ اور مکمل ٹیم کو داد تحسین دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی کے ہزارہ قیادت اور کارکنوں نے سنجیدہ سیاست اور عوامی وابستگی کے بدولت نیشنل پارٹی کو ہزارہ قوم میں مقبول جماعت بنانے کی طرف گامزن کیا۔

انہوں نے ہزارہ قوم کی نیشنل پارٹی میں جوق در جوق شمولیت کو نیشنل پارٹی کی عوام دوست نظریات کی کامیابی قرار دیا۔

(جاری ہے)

وہ دن دور نہیں کہ نیشنل پارٹی ہزارہ قوم کی بھی نمائندہ جماعت بن جائے گی۔انہوں نے کہا کہ مظلوم و محکوم اقوام کو ایک ایسے پلیٹ فارم پر متحد و منظم ہونا ہوگا۔جو زبان نسل مذہب کی بنیاد پر تفریق نہیں رکھتا۔جو ترقی و روشن مستقبل کی ضامن ہو۔

اور وہ پارٹی صرف نیشنل پارٹی ہے۔نیشنل پارٹی کے مرکزی سنئیر نائب صدر نے کہا کہ ہزارہ قوم کے لیے پاسپورٹ کے لیے الگ قانون رکھا گیا ڈاکٹر رمضان ہزارہ نے آواز بلند کی تو ان کی راہ مشکلات کھڑی کی گئی۔نیشنل پارٹی کا فلسفہ ہے کہ قانون و انصاف سب کے لیے یکساں ہے۔جو بھی حق کسی بلوچ پشتون پنجابی کا ہے وہ ہزارہ کا بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ طاہر خان ہزارہ بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کے سیاسی کاروان کے ساتھی تھے۔

اور انہوں نے شعوری سیاست کو جاری رکھا۔میر کبیر احمد محمد شہی نے کہا کہ گزشتہ دور کے نمائندوں نے ووٹ قوم اور وطن کے نام پر لیا لیکن اس کے بعد تجوریاں بھرنے میں مصروف ہوگئے۔اور عوامی مفادات کے بجائے زاتی و گروہی مفادات کی تکمیل کی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں آواران میں نیشنل پارٹی نے دو بڑے جلسے کیئے۔جس میں عوام نے تاریخی شرکت کی۔

وہی آواران جس میں ایک ہی خاندان 40 سال سے حکومت کا حصہ ہے اور وزیراعلی بھی رہے لیکن 80 کلومیٹر کا فاصلہ کی گھنٹوں میں طے ہوتا ہے۔تعلیم صحت کسی قسم کی بنیادی سہولیات نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ہزارہ قوم نیشنل پارٹی کو ایک مرتبہ کامیاب کروائے ڈاکٹر رمضان ہزارہ و ضیا الدین ہزارہ کو کی صورت میں۔ یقین دلاتا ہوں کہ آپ فخر کرینگے۔کیونکہ نیشنل پارٹی کی خوشبو آپ کو جانے نہیں دینگے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ حکومت نیشنل پارٹی کی ہوگی اور ڈاکٹر مالک بلوچ وزیر اعلی ہونگے۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی خواتین سیکرٹری یاسمین لہڑی ممبر مرکزی کمیٹی ڈاکٹر شمع اسحاق بلوچ صوبائی خواتین سیکرٹری کلثوم نیاز بلوچ ڈاکٹر رمضان ہزارہ اسحاق چنگیزی عیوض ہزارہ ضیا الدین ہزارہ رحیم شاہ ہزارہ سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔پروقار شمولیتی پروگرام میں ٹھیکدار احمد شاہ برات علی حاجی احمد علی ناصری میر اکبر بنگش خورشید احمد افتخار بنگش علی عطا محمد ہاشم حاجی خادم حسین وزیر بیگم لیلی نجیبہ نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا